ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / اسپورٹس / تہران حملوں کے ہلاک شدگان سے اظہار یکجہتی، آئفل ٹاور کی لائٹیں بند

تہران حملوں کے ہلاک شدگان سے اظہار یکجہتی، آئفل ٹاور کی لائٹیں بند

Sat, 10 Jun 2017 16:57:27  SO Admin   S.O. News Service

پیرس،9جون؍(ایس او نیوز/آئی این ایس انڈیا)پیرس کے میئر نے کہا ہے کہ جہادی گروہ اسلامک اسٹیٹ کے شدتپسندوں کے تہران میں دوہرے حملوں میں ہلاک ہونے والوں کے احترام میں آج رات آئفل ٹاور کے تمام برقی قمقمے بجھا دیے جائیں گے۔ پیرس کی میئر این اِڈلگو نے یہ بات اپنی ایک ٹویٹ کے ذریعے کہی۔ ان کے بقول آج نصف شب کو آئفل ٹاور کی تمام روشنیاں کچھ لمحات کے لیے بند کر دی جائیں گی۔ اڈلگو نے یہ بھی لکھا کہ پیرس شہر اور اس کے شہری تہران حملوں کے متاثرین کے ساتھ کھڑے ہیں۔ انقلابِ ایران کے قائد آیت اللہ خمینی کے مقبرے پر بدھ کے روز ہونے والے حملوں میں سترہ افراد ہلاک جبکہ 50سے زائد زخمی ہوئے تھے۔
 


Share: